مودی اگر کالے دھن کے خلاف سنجیدہ ہیں تو بے نامی جائیداد پر وار کرنے کا یہی وقت مناسب ہے: وزیر اعلیٰ بہار

پٹنہ:بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا ہے کہ ہزار اور پانچ سو کے نوٹ بند کرنےکے بعد بے نامی جائیداد پر حملہ کرنے کا یہ سب سے مناسب وقت ہے۔ مسٹر کمار نے یہاں اسمبلی میں اپنے چیمبر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ایک بار پھر کہا کہ نوٹ بندی کا مرکزی حکومت کا فیصلہ درست ہے انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد بے نامی جائیداد پر چوٹ کرنے کا یہی مناسب وقت ہے اور اس میں زیادہ وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ وزیر اعلی سے جب پوچھا گیا کہ کیا مرکز کی نریندر مودی حکومت نے اترپردیش اور پنجاب سمیت پانچ ریاستوں کے ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر نوٹ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔
اس پر انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں مرکزی حکومت کیا سوچ رہی ہے لیکن نوٹ بندی کے بعد بے نامی جائیداد جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں اگر مرکزی حکومت تاخیر کرتی ہے تو اس سے لگے گا کہ کالے دھن کے خلاف مہم کے تئیں وہ سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اگر بے نامی جائیداد کے خلاف بھی سخت کارروائی کرتی ہے تو یہ یقینی ہوجائے گا کہ وہ کالا دھن کے خلاف ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitish kumar says right time to hit benami properties now in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply