نتیش کمار نے چھٹی بار بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور حلف لیا

پٹنہ: بہار کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو کر کانگرس اور آر جے ڈی سے ناطہ اور بہار کے حکمراں عظیم اتحاد کو توڑنے کے بعد نتیش کمار نے بی جے پی کی حمایت سے حکومت سازی کا دعویٰ کرنے میں کامیاب ہونے کے بعد جمعرات کی صبح چھٹی باربہار کے وزیر اعلیٰ کے طور حلف لے لیا۔ان کے ساتھ بی جے پی بہار کے صدر سشیل مودی نے بھی اپنے پرانے عہدے نائب وزیر اعلیٰ کا حلف لیا۔
توقع ہے کہ نتیش کمار جمعہ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپنی نئی کابینہ تشکیل دیں گے۔تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر کمار نے کہا کہ ان کا فیصلہ بہار کے مفاد اور اس کی ترقی کے لیے ہے۔نتیش کمار نے بدھ کو دو بار ریاستی گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی سے ملی ملاقات کی تھی۔ پہلی بار وہ اپنا استعفیٰ سونپنے گئے اور دوسری بار بی جے پی اور چھوٹی پارٹیوں کی حمایت سے حکومت سازی کا دعویٰ کرنے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitish kumar returns as bihar cm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply