پٹنہ کشتی سانحہ کے ذمہ داروںکو بخشا نہیں جائے گا :وزیر اعلیٰ بہار

پٹنہ:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ کشتی حادثہ کے ہر پہلو کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور مجرم کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔ مسٹر کمار نے آج یہاں پبلک ڈائیلاگ کے دوران پریس کانفرنس کہا کہ انہیں اس حادثے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے، اس کی ہر پہلو کی جانچ ہوگی اور کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کر رہے افسران کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی کا چہرہ یا اس کاعہدہ نہیں دیکھیں اور پوری غیرجانبداری اور شفافیت کے ساتھ ہر پہلو کی جانچ کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب اشتہارات شائع کرا کے لوگوں کو پتنگ فیسٹیول میں بلایا گیا تب لوگوں کی آ مدورفت کے لئے اسٹیمر، کشتی کے کیا انتظامات کیے گئے تھے؟اور انتظامیہ اور پولیس کی سطح پر کیا ذمہ داریاںطے کی گئی تھیں، ان تمام پہلوؤں پر تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitish kumar promises to punish those responsible for boat tragedy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply