الیکشن کمیشن نے نتیش گروپ کو ہی اصل جے ڈی یو قرار دے کر ’تیر‘ پر بھی اسی کا حق بتایا

نئی دہلی: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی عظیم اتحاد سے ناطہ توڑ کر بی جے پی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد میں شامل ہوجانے کے بعد جنتادل یونائیٹڈ(جے ڈی یو) اور اس کے انتخابی نشان ”تیر“ پر اجارہ داری کے لیے جاری جنگ کا الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ جے ڈی یو کے جس گروپ کی قیادت بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کر ہے ہیں وہ گروپ ہی اصل جے ڈی یو ہے اور پارٹی کے انتخابی نشان تیر کو استعمال کرنے کا حق بھی اسے ہی حاصل ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ چونکہ قانون ساز بازو اور پارٹی کی نیشنل کونسل میں نتیش قیادت والے گروپ کو زبردست اکثریت حاصل ہے اس لیے نتیش کمار کی زیر قیادت جے ڈی یو ہی بہار کی تسلیم شدہ جے ڈی یو پارٹی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitish kumar led group recognised as real jdu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply