شرد یادو اصولی سیاست چھوڑ کر موروثی سیاست اور بدعنوانی کو بچانے میں مصروف : نتیش کمار

پٹنہ: (یو این آئی)بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائٹیڈ کے قومی صدر نتیش کمار نے آج پارٹی کے باغی رہنما شرد یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ سوشلزم کے راستے پر نہیں بلکہ مشترکہ وراثت کے نام پر موروثی سیاست اور بدعنوانی کو تحفظ دے رہے ہیں۔
مسٹر کمار نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر منعقد لوک سمواد پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر یادو اصولوں کی بات نہ کریں۔ اگر ان کا سوشلزم سے ناطہ ہوتا تو وہ موروثی سیاست اور بدعنوانی کی سیاست کی طرف نہیں جاتے۔ سماجی طورپر پسماندہ لوگوں کو اصل دھارے سے جوڑنے کا کام ہورہا ہے اور یہاں کی سرکاری اسکیموں میں کسی طرح کی تفریق نہیں کی جاتی۔
وزیر اعلی نے شرد یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال کی سیاست میں میڈیا میں انہیں جتنی جگہ نہیں ملی اس سے زیادہ دو ماہ میں مل گئی ہے۔ اس پر انہیں کوئی اعتراض بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں کتنی باتیں کہی گئیں لیکن میں صرف اور صرف کام کررہا ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitish kumar lashes out at sharad yadav says rebel jd u leader has left principled politics in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply