نتیش کمار نے بی جے پی سے ہاتھ ملا کر” سیاسی خود کشی “کر لی : لالویادو

پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہاتھ ملانے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) اب سرکاری پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ مسٹر یادو نے یہاں پریس کانفرنس میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے نہ صرف اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر شرد یادو کو دھوکہ دیا ہے بلکہ بی جے پی کی گود میں سماکر سیاسی خود کشی بھی کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ مسٹر یادو جب پٹنہ آئیں گے تو ایئرپورٹ پر مسٹر کمار کے اشارے پر ان کی مخالفت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کارکنان کو مسٹر شرد یادو پر پانی کا بوتل پھینکنے اور سیاہ پرچم دکھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آر جے ڈی صدر نے کہا کہ مسٹر شرد یادو جے ڈی یو کے بانی ہیں اور ان سے ان کی پارٹی آر جے ڈی اور کانگریس کا اتحاد بنا رہے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitish kumar has committed political suicide lalu prasad yadav in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply