نتیش کمار نے نوٹ بند کرنے کے فیصلے کی حمایت کا اعادہ کیا،بے نامی املاک پر بھی حملہ کرنے کہا

مدھوبنی:پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹ پر روک لگانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلے کی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سمیت تقریبا تمام اپوزیشن پارٹیاں جہاں مخالفت کر رہی ہیں وہیں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ایک بار پھر اس فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ مرکزی حکومت کو بے نامی جائیداد پر بھی بہت جلد حملہ کرنا چاہئے۔ مسٹر کمار نے نشچے یاترا کی سیریز میں آج مدھوبنی میں منعقد ‘چیتنا سبھا’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پابندی سے دو نمبری اور جعلی نوٹ خودبہ خود ختم ہوجائیں گے اور دو نمبرکاروبار کر کے کالا دھن پیدا کرنے والوں کا کالا دھن برباد ہو گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس سے بھی آگے کام ہونا چاہئے۔
ہم تو چاہتے ہیں لوگوں کی جو بے نامی املاک ہے، اس پر بھی ذرا نظر رکھئے۔ دو نمبر کمائی کے ذریعہ جو لوگ بے نامی جائیداد حاصل کرتے ہیں، اس بے نامی جائیداد پر بھی حملہ مرکزی حکومت کو بہت جلد کرنا چاہئے۔کسان، تاجر، مزدور اور استاد سمیت تمام اپنی محنت سے کچھ پیسے کماتے ہیں، لیکن دو نمبری کاروباری بغیر محنت کے عیش کی زندگی جیتا ہے۔َمسٹر نتیش کمار نے نوٹ بندی سے عام لوگوں کو ہو رہی تکلیف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ٹھیک طریقے سے کارگر حل نکالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پورے ملک میں بینکوں، ڈاک خانوں اور اے ٹی ایم کے باہر لگی قطاروں پر کہا کہ ہم جو بھی کام کرتے ہیں اس کی تمام باریکیوں کو سمجھنے کے بعد اسے عملی جامہ پہناتے ہیں ۔
انہوں نے اپنی حکومت کے سات یقینی پروگرام کے تحت اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ، روزگار کے لئے نوجوانوں کو دیئے جانے والے اپنی مدد بھتہ اور ہنرمندی کے فروغ کے لئے کمپیوٹر، انگریزی۔ہندی زبان میں رجسٹریشن کی درخواست دینے والوں کے لئے ضلع سطح پر بنائے گئے کونسلنگ مراکز کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے سہولیات کے ساتھ عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں تاکہ یہاں آنے والے عرضی گزاروں کو قطار میں نہیں لگنا پڑے اور کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ وزیر اعلی نے شراب بندی سمیت حکومت کے دیگر ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ پارٹیاں انتخابات میں بہت وعدے کر دیتی ہیں۔ وعدوں کے سلسلے میں پوچھے جانے پر ان سے جواب نہیں دیا جاتا اور یہاں تک کہہ دیا جاتا ہے کہ یہ تو ‘جملہ’ تھا یا محاورةً کہا گیا تھا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ’جملہ‘والے نہیں ہیں یا تو کہیں گے ہی نہیں اور اگر کہیں گے تو اسے کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitish kumar favours demonetisation seeks action against benami property in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment