نتیش کمار نے عظیم اتحادسے انحراف اور بی جے پی کے گلے لگ کرخود کو موقع پرست ثابت کر دیا:راہل گاندھی

نئی دہلی:کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بہار میں عظیم اتحاد کا ساتھ چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا دامن تھامنے والے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عظیم اتحاد کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا ”تین چار ماہ پہلے سے ہمیں پتہ تھا کہ ایسا منصوبہ چل رہا ہے۔ ۔ مسٹر کمار نے عظیم اتحاد کے ساتھ دھوکہ کیا ہے“۔
انہوں نے کہا ”اقتدار کے لئے ہر شخص کچھ بھی کر سکتا ہے، کوئی اصول ، کوئی اعتبار نہیں ہے۔ نتیش جی کو فرقہ پرستی کے خلاف جنگ کے لئے مینڈیٹ ملا تھا، لیکن اب انہوں نے اپنے ذاتی سیاسی مفاد میں انہی سے ہاتھ ملا لیا ہے“۔ بہار میں ایک دن پہلے تک حکومت کے اہم اتحادی رہنے والے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو پر بے نام جائیداد اور حوالہ کے الزامات میں مقدمہ درج ہونے کے بعد آر جے ڈی اور نتیش کی قیادت والی جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے درمیان دوریاں بڑھ گئی تھیں۔ بی جے پی لیڈروں نے اس پورے واقعے کا خیر مقدم کیا ہے

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitish has been planning to break grand alliance for last 3 4 months says rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply