نتیش کمار لالچی ہیں، آخری سانس تک اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں: لالو یادو

بھاگلپور:راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ مسٹر یادو نے سرخیوں میں رہنے والے سرجن گھوٹالے کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے یہاں منعقد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سریجن گھوٹالہ ایک مہاگھپلا ہے اور اس سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی بے نقاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا سریجن گھپلا کیس میں اس این جی او کے ذریعہ غبن کی جانے والی ایک ایک پائی کی تفصیل بتانی چاہیے۔انہوں نے نتیش کمار کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ وہ محض ”پلٹو رام“ ہی نہیں ہیں بلکہ ایسے لالچی شخص ہیں جو آخری سانس تک اقتدار سے چمٹا رہنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، خواہ ان کے خاندان اور ان پر مقدمہ درج کرایا جائے یا مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کا خوف دکھایا جائے۔ انہوں نے مکرر کہا کہ وہ مسٹر مودی کی دھمکیوں سے وہ ڈرنےوالے نہیں ہیں، خواہ وہ سی بی آئی کا خوف دکھائیں، خواہ میرے خاندان کے خلاف مقدمات درج کروا ئیں ، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سریجن گھوٹالہ کے خلاف بھاگلپور کی ریلی اور عام اجتماع کو روکنے کے لئے سی بی آئی کا استعمال کیا گیا۔ سی بی آئی سے سمن بھجواکر انہیں دہلی بلایا جا رہا تھا، لیکن انہوں نے انکار کر تے ہوئے یہاں کے لوگوں کو سریجن گھوٹالے کی اصلیت بتانے آیا ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitish greedy wants to remain in power till death lalu yadav says in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply