نتیش کمار جے ڈی یو کے صدر بھی منتخب

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اتفاق رائے سے جنتا دل یونائیٹڈ(جے ڈی یو) کے نئے صدر منتخب کر لیے گئے۔اس انتخاب کے بعد اب نتیش کمار کو پارٹی پر مکمل کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
بہار سے باہر پارٹی کی تشہیر کی کوششوں اور2019کے پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر نتیش کو پارٹی صدر بنانا کافی اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے۔جے ڈی یو کی قومی مجلس عاملہ نے اتوار کو اتفاق رائے سے ایک عشرے سے پارٹی کے عہدہ صدارت پر فائز شرد یادو کی جگہ پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کیا۔شرد یادو نے اس عہدے کے لیے چوتھی بار دعویداری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نتیش جو بہار میں پارٹی کا چہرہ رہے ہیں پہلی بار پارٹی صدر کے عہدہ پر فائز کیے جارہے ہیں۔اس سے پہلے جارج فرنانڈیز اور شرد یادو پارٹی صدر رہ چکے ہیں۔ یہ دونوں پیدائشی طور پر بہار کے تو تھے لیکن بہار سے باہر بود باش اختیار کیے تھے۔نتیش کے نام کی تجویز شرد یادو نے پیش کی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی ، جاوید رضا اور کئی دیگر پارٹی لیڈروں نے اس کی تائید کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nitish elected as jdu president in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply