ہند کی بلجیم کی کمپنیوں سے سمندری پراجکٹوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی اپیل

نئی دہلی: جہاز رانی اور سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کل ممبئی میں بلجیم کے نائب وزیراعظم الیکزینڈر ڈی کرو کے ساتھ ملاقات کی اور میٹنگ کے دوران سمندری شعبے سے جڑے دوطرفہ معاملوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر گڈکری نے ساگر مالا پروجیکٹوں ، بین ملکی آبی شاہراہوں اور صنعتی کلسٹروں کے فروغ میں بلجیم کی کمپنیوں سے حصہ داری بڑھانے کی اپیل کی۔
انہوں نے ساحلی جہاز رانی ، بین ملکی آبی ٹرانسپورٹ، سمندری سیاحت (کروز)، نئی بندرگاہوں کی ترقی، اسمارٹ پورٹ، صنعتی شہر اور سبز بندرگاہوں کی ترقی میں موجود زبردست مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بلجیم کے وفد سے سمندری شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے ہی جاری تعاون اور اضافے کرنے کی اپیل کی۔ بلجیم کے نائب وزیراعظم نے جے این پی ٹی اینٹ ویپ پورٹ تربیتی سینٹر کے قیام کے لئے ہند سرکار کے ذریعہ کافی تیزی سے کئے گئے اقدام کا ذکر کیا جس کا اب کام کاج کافی اچھے ڈھنگ سے چل رہا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ بیلجئم ہندوستان میں سمندری سیکٹر کی ترقی کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان معاملات پر آئندہ بلجیم ۔ لگڑمبرگ اقتصادی یونین (پی ایل ای یو) کی میٹنگ میں تفصیل سے تبادلہ خیال ہوسکتا ہے جو مئی 2017 میں ہوگی۔ ہندوستان کے لئے بلجیم کے وفد کا ایک اور دورہ نومبر 2017 میں ہوگا۔ میٹنگ میں جہاز رانی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری (ساگرمالا) رویندر اگروال بھی موجود تھے۔

Title: nitin gadkari seek belgium companies participation in sagarmala | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply