وزیر اعلیٰ آندھرا کی سربراہی میں بلا نقدی کاروباری نظام کو فروغ دینے سے متعلق کمیٹی کی تشکیل

نئی دہلی:نوٹ کی منسوخی کے بعد ملک میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو فروغ دینے کے اقدامات کا مطالعہ کرنے کے واسطے نیتی آیوگ نے وزرائے اعلی کی ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کے کنوینر آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو ہوں گے۔
نیتی آیوگ کی جانب سے بدھ کے روزجاری ریلیز کے مطابق یہ قدم ملک میں شفافیت، مالیاتی شمولیت اور صحت مند اقتصادی نظام کو مضبوط کرنے اور عام آدمی کی سطح پر ڈیجیٹل ادائیگی نظام کو فروغ دینے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔
کمیٹی کے ارکان میں اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، سکم کے وزیر اعلی پون کمار چاملنگ، پڈوچیری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فڑنویس شامل ہیں۔ نیتی آیوگ کے نائب صدر اروند پنگڑھیا کو بھی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر امیتابھ کانت اس کے ممبر سیکرٹری ہوں گے۔
ان کے علاوہ کمیٹی میں مختلف شعبوں کے پانچ ماہرین کو خصوصی مدعو ئین کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Niti aayog forms panel to turn india into digital economy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply