نٹھاری ہلاکتوں کے معاملہ کے ملزموں مونندر پنڈھیر اور سریندر کولی کو سزائے موت

غازی آباد(اترپردیش):غازی آباد کی ایک سی بی آئی عدالت نے 2006میں نٹھاری میں کئی افراد کے قتل کے کیس میں ماخوذ مونندر سنگھ پنڈھیر اور اس کے نوکر سریندر کولی کو موت کی سزا سنا دی۔ان دونوں کو ایک 20سالہ دو شیزہ پنکی سرکار کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔ سی بی آئی کے خصوصی جج پون تیواڑی نے پنڈھیر اور کولی کو قتل، ریپ کی کوشش اور شہادتیں تلف کرنے کا مجرم پایا ۔
مقدمہ کے حوالے سے دستاویزات سے متعلق کہا گیا ہے کہ سریندر کولی نے پنکی سرکار کی لاش کو ایک چاقو سے بری طرح مسخ کیا اور اس کا سر اور کپڑے مکان کے باہر پھینک دیے۔
اپریل2007میں اس لڑکی کے والدین نے اپنی بیتی کے کپڑوں کی شاخت کرنے کے بعد ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی۔29دسمبر2006کو اس وقت یہ لرزہ خیز واردات بے نقاب ہوئی تھی جب مونندر سنگھ پنڈھیر کے بنگلے کے باہر نالی میں انسانی اعضا برآمد ہوئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nithari killings pandher surinder koli given death sentence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply