سی بی آئی نے نٹھاری قتل کیس میں پنڈھیر اور کولی کو سزائے موت سنائی

غازی آباد:مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی ) نے 2006کے نٹھاری ہلاکتوں کے کیس میں منندر سنگھ پنڈھیر اور سریندر کولی کو سزائے موت سنادی۔
اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کی سی بی عدالت نے قتل و ریپ کے تیسرے کیس میں پنڈھیر او ر کولی کومجرم قرار دے کر پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ ان دونوں کا 2006میں گھریلو نوکرانی انجلی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنےکا مجرم پایا گیا۔
یہ تیسرا معاملہ ہے جس میں پنڈھیر کو مجرم پایا گیاہے ۔وہ دیگر دو معاملات میں پہلے ہی سزائے موت کا مستحق قرار دیا جا چکا ہے۔جبکہ کولی کو اس سے قبل دیگر8معاملات میں قصور وار قرار دے کر پھانسی کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

Title: nithari killings cbi court gives death sentence to maninder singh pandher surinder koli in rape murder cas | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply