تعلیم کے میدان کو میدان جنگ نہ بنایا جائے:سمرتی ایرانی

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے دارالخلافہ سری نگر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز (این آئی ٹی) میں گذشتہ روز غیر کشمیری طلبا پر پولس لاٹھی چارج پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم سمرتی ایرانی نے کہا کہ تعلیم کے میدان کو میدان جنگ نہ بنایا جائے۔تعلیم قومی ترقی کا ذریعہ بنناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے بات کی ہے جنہوں نے انہیں طلبا کو ہر ممکن تحفظ بہم پہنچانے کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت فروغ انسانی وسائل کا ایک وفدکیمپس میں موجود ہے۔ اور اس کے اراکین احتجاج کر رہے طلبا اور ان کے گھر والوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہوگی اورامتحانات کے بعد انہیں بحفاظت گھر واپس بھیجا جائے گا۔یاد رہے کہ جمعہ کو ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد این آئی ٹی کیمپس میں کچھ مقامی طلبا کے اظہار مسرت اور پٹاخے چھوڑنے پر مقامی و غیر ریاستی طلبا کے درمیان تصادم ہو گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nit srinagar students wont face any injustice smriti irani in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply