ملک کی دوسری خاتون وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے چارج سنبھال لیا

نئی دہلی:  نرملا سیتارمن نے آج دفاع وزارت میں ہندو ستان کی دو سری خاتون وزیر دفا ع کے طورپر اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔ اس کے ساتھ ہی وہ ملک کی پہلی کل وقتی خاتون وزیر دفاع ہوگئی ہیں۔ اگرچہ ان سے پہلے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی بھی وزیر دفاع رہی ہیں، لیکن انہوں نے وزیر دفاع کا اضافی چارج سنبھالا تھا۔ آج صبح ساڑھے دس بجے محترمہ سیتارمن ساو¿تھ بلاک پہنچ کر وزارت دفاع کا باقاعدہ چارج سنبھالا۔ سابق وزیر دفاع ارون جیٹلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مودی حکومت کی کابینہ توسیع میں وزارت دفاع کی ذمہ داری محترمہ سیتارمن کو سونپا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ وزارت صنعت و تجارت کی وزیر تھیں۔ انہیں مسٹر ارون جیٹلی کی جگہ پر یہ عہدہ سونپا گیا جو وزارت خزانہ کے ساتھ وزارت دفاع کا اضافی چارج سنبھال رہے تھے۔ چین اور پاکستان کے ساتھ سرحد پر جاری واقعات کے تناظر میں محترمہ سیتارمن کی تقرری بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nirmala sitharaman takes charge of ministry of defence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply