نربھیہ اجتماعی جنسی زیادتی کیس کے مجرم کی تہاڑ جیل میں خودکشی کی کوشش

نئی دہلی: نربھیہ اجتماعی عصمت دری معاملہ کے ایک مجرم ونے شرما نے کل تہاڑ جیل میں خودکشی کی کوشش کی اسے دین دیال ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ تہاڑ کی جیل نمبر 8 میں بند تھا۔ اس نے صافہ سے پھندہ لگاکر جان دینے کی کوشش کی۔
قبل ازیں اس کیس کے خاص ملزم رام سنگھ نے بھی مارچ 2013 میں تہاڑ میں خودکشی کرلی تھی.ونے شرما نے دیگر تین مجرموں مکیش, پون اور اکشے کمار سنگھ کے ساتھ دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کے موت کی سزا کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے اس معاملہ کو اپنی نوعیت کے منفرد واقعات کے زمرے میں رکھا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ 16 دسمبر 2012 کو منرکا سے اپنے ساتھی کے ساتھ بس میں سوار ہوئی پیرا میڈیکل کی 23 سالہ طالبہ کے ساتھ چھ لوگوں نے چلتی بس میں اجتماعی عصمت دری کی تھی اور اسے بری طرح زخمی حالت میں بس سے پھینک دیا تھا۔ بعد میں اس کی موت ہوگئی تھی۔ اس واقعہ پر ملک بھر میں زبردست اجتماعی مظاہرے ہوئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nirbhaya gang rape convict vinay sharma attempts suicide in tihar jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply