نیرو مودی سے وزیر اعظم نریندر مودی کا کوئی تعلق نہیں ہے: روی شنکر

نئی دہلی: مرکزی وزیر قانون و انصاف روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ پنجاب نیشنل بینک سے ہزاروں کروڑ روپے کا دھوکا کرنے والے نیرو مودی کا وزیر اعظم نریندر مودی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ دیواس میں ہوئے عالمی اکنامک فورم کے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وفد میں شامل تھا۔وہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے وفد کا رکن تھا۔
انہوں نے کہا کہ نیرو مودی کا پاسپورٹ منسوخ کردیاگیاہے اور اس کے خلاف لوک آؤٹ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیرو مودی کی 1300کروڑ روپے کی املاک قرق کر لی گئی ہے۔

Title: nirav modis passport revoked look out circular issued says ravi shankar prasad | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply