کناڈا میں نرنکاری مشن کے سربراہ بابا ہردیو سنگھ سڑک حادثہ میں ہلاک

ٹورنٹو: کناڈا کے مونٹریال میں ایک سڑک حادثہ میں نرنکاری مشن کے سربراہ بابا ہردیو سنگھ انتقال کر گئے۔وہ62سال کے تھے۔سنت نرنکاری منڈل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”یہ خبر نہایت دکھ و افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ محترم المقام نرنکاری بابا ہردیو سنگھ جی مہاراج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
وہ کناڈا میں بذریعہ کار جارہے تھے کہ کہ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے ان کی کار کو زبردست حادثہ پیش آگیا۔ بابا ہر دیو سنگھ کناڈا میں روحانی جلسے کر رہے تھے۔واضح رہے کہ یہاں جون میں دوسرا نرنکاری انٹرنیشنل سماگم ہونا طے تھا۔ اس بین الاقوامی اجلاس کا موضوع ”انسانیت“ ہے۔
بابا ہردیو کی موت پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا”بابا ہر دیو سنگھ کے موت روحانی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ۔میں ان کے لاتعداد معتقدین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہوں“۔بابا ہردیو سنگھ نرنکاری بابا کے نام سے معروف تھے ۔ انہوں نے1980میں اپنے والد گوربچن سنگھ کی شہادت کے بعد مشن کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

Title: nirankari mission head baba hardev singh dies in canada car crash | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply