بابا ہردیو سنگھ مہاراج کے آخری رسوم ادا کر دیے گئے

نئی دہلی: ہزاروں مریدوں کی موجودگی میں سنت نرنکاری مشن کے سربراہ بابا ہر دیو سنگھ جی مہاراج کے بدھ کے روز نگم بودھ گھاٹ میں آخری رسوم ادا کر دیے گئے۔ان کے جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
ان کے پیر و کاروں کا ایک سیلاب امڈ پڑا تھا۔جس کے باعث چندگی رام اکھاڑے سے نگم بودھ گھاٹ تک کا راستہ بند کر دیا گیا تھا۔آخری رسوم میں بابا کے رشتہ دار اور نرنکاری لیڈران موجود تھے۔ان کا جنازہ صبح 9بجے براڑی میں نرنکاری مشن آشرم سے چلا اور مکھرجی نگر، مال روڈ اور آئی ایس بی ٹی کشمیری گیٹ ہوتا ہوادوپہر ایک بج کر چالیس منٹ پر نگم بودھ گھاٹ پہنچا۔
بابا کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے معتقدین آئی ایس بی ٹی کشمیری گیٹ سے نگم بودھ گھاٹ تک سڑک کے دونوں طرف کھڑے تھے۔واضح رہے کہ 62سالہ نرنکاری سربراہ 13مئی کو کناڈا کے شہر مونٹریال میں ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nirankari head baba hardev singh cremated in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment