اترا کھنڈ میں 19فوجی باسی کھانا کھانے سے بیمار

نئی دہلی: اتراکھنڈ میں اودھم سنگھ نگر ضلع کے کھٹیما علاقے میں زہریلا کھانا کھانے سے 19 فوجیوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔تمام بیمار فوجیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
21 /11جی آر بٹالین کے صوبہ دارکے۔ ایس۔ رائے نے بتایا کہ لکھنؤ فوجی ہیڈکوارٹر سے بنبسا واقع فوجی کیمپ میں معمول کی تربیت کے لئے جا رہے فوجیوں نے راستے میں پیلی بیت کے قریب دوپہر کا کھانا کھایا تھا۔ کھانا کھانے کے بعد 19 فوجیوں کو قے اور چکر آنے کی شکایت ہو گئی۔انہیں سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کے معالج ڈاکٹر آئی اے خان نے بتایا کہ تمام فوجیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بیمار پڑنے والے ان تمام فوجیوں کی نئی بھرتی ہوئی ہے اور وہ ٹریننگ کے لئے چمپاوت ضلع میں بین الاقوامی نیپال سرحد واقع بنبسا میں فوجی کیمپ جارہے تھے۔فوجیوں کے بیمار ہونے کی خبر ملتے ہی بنبسا سے بھی فوج کے سینئر افسر اور ڈاکٹر ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nineteen jawans fall sick after food poisoning in uttarakhand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply