مہاراشٹر کے شہر لاتور میں زہریلی گیس کے باعث9مزدورہلاک

اورنگ آباد : مہاراشٹر کے لاتور میں ایک نجی تیل مل کے ڈرینیج کے ٹینک میں9مزدور دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کل شام اس وقت ہوا، جب کچھ مزدور تیل مل کے ڈرینیج ٹینک کی صفائی کے لئے ٹینک میں اترے تھے۔
کافی وقت گزر جانے کے بعد بھی مزدوروں کے باہر نہ آنے اور کوئی سن گن نہ ملنے پر بچاو مہم شروع کی گئی۔ بچاؤ اہلکاروں نے ٹینک کو توڑ دیا اور گندے پانی کو باہر نکال کر اندر گھسے۔
ٹینک میں زہریلی گیس پیدا ہونے کی وجہ سے کافی وقت تک بچاؤکام میں رکاوٹ آئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریاست کے وزیر سنباجی پاٹل نلانگیکر ، ریونیو اور پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچے۔

Title: nine workers die inhaling poisonous gas in maharashtra | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply