تری پورہ میں تین خواتین سمیت9بنگلہ دیشی شہری پکڑے گئے

اگرتلا:تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلا کے مضافات میں انٹیلی جنس کی اطلاع کی بنیاد پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے کل تین خواتین سمیت9 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ان سبھی سے تفصیلی پوچھ تاچھ کرنے کے پیش نظر حراست میں لینے کے لیے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں اس وقت پکڑا گیا جب یہ مغربی تریپورہ سے ایک بولیرو گاڑی میں اگرتلہ ریلوے اسٹیشن کی طرف جا رہے تھے۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام ڈھاکہ کے رہنے والے ہیں اور سونمرا میں کھلے علاقے سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے تریپورہ آ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ان میں سے ایک شخص محمد ناینسب کو سرحد پار کراکر تمل ناڈو میں ہتکرگھا بنکر کے طور پر مزدوری کرنے کے لئے لے جا رہا تھا۔ ناین نے قبول کیا کہ وہ تمل ناڈو کے تریپور میں ایک کپڑا کمپنی میں بنکر کے طور پر گزشتہ دو برسوں سے کام کرتا ہے اور ان سبھی کو وہ بنکر کے کام کے لیے لے جا رہا تھا۔ پولیس نے ناین کے پاس سے ایک ہندوستانی ووٹر کارڈ، بینک پاس بک، پاسپورٹ، آدھار کارڈ، 36,480روپے، 1500 بنگلہ دیشی ٹکا اور پانچ موبائیل بھی ضبط کئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine tamil nadu bound bangladesh nationals arrested in tripura in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply