مہاراشٹر کے پونے میں سڑک حادثہ میں 9طلبا ہلاک

پونے(مہاراشٹر): پولس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں پونے ۔شولاپور شاہراہ پر ایک اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی جس میں 9طلبا ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ پونے ضلع کے کدم واک وستی کے قریب رات ڈیڑھ بجے پیش آیا۔

لونی کال بھور تھانہ کے سینیئر انسپکٹرسورج بانگرکے مطابق یہ طلبا جن کی عمر 19تا23سال تھیں پونے ضلع کے ایوت کے رہائشی تھے اور رائے گڑھ سے اپنے آبائی شہر جا رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کار تیز رفتار سے جارہی تھی۔کدام واک وستی پہنچنے کے بعد ڈرائیور کا اسٹئیرنگ وہیل پر ہاتھ ڈگمگاگیا اور کار پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر شاہراہ کے دوسری طرف اتر گئی اور مخالف سمت سے آرہے ٹرک کی زد میں آگئی۔

مسٹر بانگر نے مزید کہا کہ جس ٹول پلازہ سے کار گذری وہاں موجود ملزامین نے بھی بتایا کہ کار بہت تیزرفتارسے چل رہی تھی۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ کاربری طرح پچک گئی اور اندر بیٹھے 9میں سے8طلبا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

مقامی باشندوں اور پولس کو ایک سواری کو حرکت کرتے دیکھا اسے فوراً ایک قریبی اسپتال پہنچایا گیالیکن اسپتال میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ لایا گیا قرار دے دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine students killed in car truck collision on pune solapur highway in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.