اترپردیش کے تین شہرسمیت مزید9شہروں کو اسمارٹ شہروں کے لیے منتخب کیا گیا

نئی دہلی:مرکز کے اسمارٹ سٹی مشن کے تازہ ترین مرحلہ میں جن 9شہروں کو اسمارٹ شہر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ان میںاترپردیش کے مزید تین شہرشامل ہیں۔
اس پراجکٹ کے تحت اب تک99شہر چنے جا چکے ہیں۔ اس اسکیمکے تحت ہر اسمارٹ شہر کو مرکز سے 500کروڑ روپے کی امداد ملے گی جس سے اس شہر مین کئی پراجکٹوں پر عمل آوری ہو گی۔
چوتھے راؤنڈ میں جن 9شہروں کا انتخاب کیا گیا ان میں اترپردیش کے بریلی، سہارنپور اور مراد آباد ، تمل ناڈکا ایروڈ، بہار کا بہار شریف ، دادر اور ناگر حویلی میں سلواسہ ،دیپ و دمن میں دیپ، لکش دیپ میں کواراتی اور اروناچل پردیش میں ایٹا نگر ہیں۔اس اسکیم کے تحت 3000پراجکٹوں کے لیے 140000کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine more cities added to smart city mission total now 99 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply