بہار میں سڑک حادثات میں ماں بیٹا سمیت9ہلاک دو درجن سے زائد زخمی

پٹنہ: بہارکے ضلع ویشالی،بیگوسرائے اوربھوج پورمیںمختلف سڑک حاثوں میں ماں بیٹا سمیت9افرادہلاک اور دو درجن سے زائد افرا د زخمی ہوگئے۔پہلا حادثہ مظفر پور ضلع کے صدر تھانہ علاقہ کے تحت دیگھرا گاو¿ں کے قریب شاہراہ28پر اس وقت ہوا جب ایک ایس یو وی ٹرک سے ٹکرا گئی ۔اس ٹکر میں 50سالہ گیتا دیوی اور ان کا بیٹا 25سالہ پربھاکر کمار ہلاک ہو گیا جب کہ باپ55سالہ دیواکر سنہاشدید زخمی ہو گئے۔ایک دیگر حادثہ میں جو حاجی پور کے ویشالی کےلال گنج تھانہ کے ریپوراگاو¿ں کے قریب ہوا اس میں ایک سواری گاڑی ا کی ٹرک سے ٹکر ہو گئی جس میں6 افراد ہلاک ہو گئے اور دودیگرزخمی ہوگئے۔ایک دیگرحادثے میں ضلع کے صنعتی تھانہ کے نزدیک ٹرک اور آٹوکشا کی ٹکرمیں ایک خاتون ہلاک اور 5افرادزخمی ہوگئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine killed in separate road accidents in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply