آندھر پردیش اور تلنگانہ میں دو سڑک حادثات،9ہلاک

حیدرآباد:تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں دو مختلف سڑک حادثات میں9افراد ہلاک اور6 دیگرزخمی ہوگئے۔شہر حیدرآباد کے نواحی علاقے حیات نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا شوہر اور دو کم عمر بچے شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ کل رات دیر گئے حیات نگر منڈل کے ایک اسکول کے قریب اس وقت پیش آیا جب ان کی کار ایک لاری کی زد میں آگئی۔ کار میں جیڈی میٹلہ کے رہنے والے روی چند اپنی بیوی رادھیکا ‘ 14 سالہ بیٹی جھانوی اور 12 سالہ بیٹے آدرش کے ساتھ وجے واڑہ سے آرہے تھے کہ مخالف سمت سے تیز رفتاری سے آرہی لاری نے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔
اس حادثہ میں یہ چاروں شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا۔ تاہم علاج کے دوران رادھیکا کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہونچا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ دوسرے حادثہ میں آندھراپردیش کے کرنول میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ پاپلی منڈل کے قریب اس وقت پیش آیا جب کار ایک ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ مرنے والوں کا تعلق اترپردیش سے ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine killed in road accidents in ap and telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply