مہاراشٹر کے شہر لاتور میں جیپ-کنٹینر کی ٹکر میں 9 افراد ہلاک

اورنگ آباد : مہاراشٹر کے لاتور ضلع میں احمدپور-ادگیر شاہراہ پر کل رات ایک کنٹینر اور جیپ کے تصادم میں کم از کم نو افراد ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت لاتور ضلع کے احمدپور-ادگی?ر شاہراہ کےکلور گاؤں کے قریب کل رات آٹھ بج کر 23 منٹ پر اس وقت پیش آیاجب 21 افراد کو لے کر ایک جیپ احمدپور سے ادگیر جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آ رہےکنٹینر سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو افراد نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں دیگر تین شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
مرنے والوں کی شناخت غیاث شیخ (ڈرائیور)، روی مانک برادر (45)، کیلاش برادر (24) سندیپ پاٹل (29) پروین نجرنجے (25) حبیب (45)، نیہا ڈینی (15)، گوپال وکیل (70) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دیگر ایک کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine killed in jeep container collision in maharashtra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply