پنے میں زیر تعمیر14منزلہ عمارت گرنے میں 9مزدورہلاک،15زخمی

پنے:پونے کے بلے واڑی علاقے میں پمپری چنچواڑا کے نزدیک آج ایک زیر تعمیر عمارت کے منہدم ہونے سے9مزدور ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور پرپل پرائیڈ گروپ کی ایک زیر تعمیر عمارت کی 14ویں منزل پر کام کررہے تھے۔
آس پاس رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ مزدوروں کو بچاؤ کےلئے کسی بھی قسم کی ضروری سہولیات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔ افسروں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ محکمے کے ملازمین ملبے سے لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور بچاؤ مہم میں شامل ہوگئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ عمارت کے منہدم ہونے کا سبب جاننے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine killed as 14 storey building collapses in pune in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply