حصارمیں ٹرک۔پک اپ وین کی ٹکر میں 9ہلاک

حصار: ہریانہ میں حصار-راج گڑھ نیشنل ہائی وے – 65 پر سوانی منڈی کے گاؤں سنیواس کے قریب کل دیر رات ایک ٹرک اور پک اپ وین کی ٹکر میں نو عقیدت مندوں کی موت ہو گئی اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت ساگر (40)، روی (20)، راجا (15)، دارا (32)، من پریت (32)، گگو (14)، روشن (12)، لالو (13)،ندی (19) کے طور پر ہوئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سوانی منڈی کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
سوانی منڈی تھانہ کے ایس ایچ او جے سنگھ نے آج یہاں اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ لدھیانہ (پنجاب) کے ھبووال گاؤں سے تقریبا 21 عقیدت مند پک اپ وین میں سوار ہوکر راجستھان سے واپس لوٹ رہے تھے۔ راستے میں گاؤں سینیواس کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک نے پک اپ وین کو ٹکر مار دی، جس سے دو خواتین سمیت نو افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine killed 12 injured in accident in haryana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment