آسو کے دفتر پر حملہ کے الزام میں9 افراد کی گرفتار ی کے بعدآسام کے ایک قصبہ میں زبردست کشیدگی

گوہاٹی: آسام میں آل آسام اسٹوڈینٹ یونین (آسو) کے دفتر پر حملہ کرکے نقصان پہنچا نے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شمالی آسام کے دھماجی ضلع کے سیلا پٹھار میں طلبہ یونین کے دفتر پر حملے اور اس سلسلے میں نو افراد کو گرفتار کرنے کے بعد سے ہی علاقے میں کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔ صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے فوج سمیت پولس دستے کو تعینات کیا گیا ہے۔
کارکنوں نے آج صبح اس معاملے میں مظاہرہ کیا جس سے حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔ دریں اثناءپولس نے دفتر میں تخریب کاری میں ملوث ہونے کے الزام میں نو افراد کو گرفتار کیا ہے اور ریلی کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سروانند سونووال نے بھی اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم د یا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کل ایک بنگالی تنظیم نے سلاپتھر میں بنگلہ دیش کے بنگالی ہندؤں کو شہریت دیے جانے سے متعلق ریلی منعقد کی تھی جس کے بعد آسوکے کارکنوں اور منتظمین کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ اس دوران لوگوں نے اس کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine held for aasu office attack tension mounts in assam town in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply