مہاراشٹر کے شہربھیونڈی میں عمارت گرنے سے9 افراد ہلاک، 21 زخمی

تھانے: مہاراشٹر میں ممبئی کے نزدیک بھیونڈی میں آج صبح ایک دو منزلہ عمارت کے گرجانے سے نو افراد ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہو گئے۔ قومی ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم راحتی کے کاموں میں لگ گئی ہے۔
مقامی ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ وندنا سوریہ ونشی نے یو این آئی کو بتایا کہ صبح تقریباََ ساڑھے نو بجے ہوئے اس حادثے میں نو افراد کی موت اور 21 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی سے راحتی ٹیم اور فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچ گئے اور راحت مہم چلا کر عمارت کے ملبے میں دبے لوگوں کو باہر نکالا۔ حکام نے مزید کچھ لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کااندیشہ ظاہر کیا ہے۔
این ڈی آر ایف کی ٹیم دوپہر سے ملبے کو ہٹانے کے کام میں مصروف ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ بھاری بارش اور جائے حادثہ کی طرف جانے والی سڑک کے تنگ ہونے کی وجہ سے راحتی کاموں میں رکاوٹ آ رہی ہے۔ زخمیوں کو تھانے سول اور بھیونڈی کے آئی جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ملبے سے سات مہینہ کے ایک بچے کو زندہ باہر نکالا گیا۔
مرنے والوں میں چار اور زخمیوں میں سات بچے شامل ہیں۔ تھانے کی گارجین وزیر ایکناتھ شندے نے بھیونڈی پہنچ کر ضلع مجسٹریٹ مہندر کلیان کر، سوک کمشنر ای رویندرن اور سینئر حکام کے ساتھ ایمرجنسی میٹنگ کی۔
بھیونڈی سے ممبر پارلیمنٹ کپل پاٹل اور شہر کے میئر تشار چودھری بھی میٹنگ میں موجودتھے۔ ہلاک شدگان میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد شاہجہاں خورشید عالم اور اس کے چار بیٹے 20سالہ مدثر خورشید عالم انصاری، 17سالہ سیف خورشید عالم انصاری، 15سالہ خالد خورشید عالم انصاریاور 11سالہ ثاقب خورشید عالم انصاری شامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine dead 21 injured after building collapse in bhiwandi mumbai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply