چھتیس گڑھ میں نکسلی حملہ میں سی آر پی ایف کے9اہلکار ہلاک

رائے پور: چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں ایک نکسلی حملے میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے 9اہلکار ہلاک ہو گئے۔اے این آئی رپورٹ کے مطابق کیستا رام علاقہ میں نکسلیوں کے ذریعہ کیے گئے ایک آئی ای ڈی دھماکہ میں جو پولس اہلکار مارے گئے ان کا تعلق سی آر پی ایف کی212بٹالین سے تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ سکما اوریاست کے کچھ دیگر اضلاع میں گذشتہ تصادموں کا شاخسانہ ہے۔ٹائمز ناؤ کا مقامی سی آر پی ایف ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس حملہ میں زخمیوں کی بھی تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔نیزاس حملہ کے پس پشت حال ہی میں سرگرم عمل ہونے والا نکسلیو ں کا ایک مقامی گروپ پی ایل جی کا ہاتھ ہے۔
ایک نیم فوجی اہلکار کے مطابق سلامتی دستے کیستا رام کے جنگلوں میں نکسل مخالف کارروائیاں کر رہے تھے کہ حملہ آوروں نے سی آر پی ایف کی بارودی شکن گاڑی دھماکہ سے اڑا دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine crpf personnel killed in ied blast by naxals in sukmas kistaram area in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment