دہلی کے موہن گارڈن علاقہ میں تین نائجیریائی شہریوں کی لاشیں ملیں

نئی دہلی:دہلی پولس کوجمعہ کی سہ پہر میںمغربی دہلی کے موہن گارڈن علاقہ میں ایک فلیٹ میں تین غیر ملکی ا افرادکی لاشیں ملیں۔پولس نے بتایا کہ یہ تینوں نائجیریائی ہیں اور کافی عرصہ سے یہاں رہائش پذیر تھے۔

پولس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تینوں نے منشیات کی مقدا ر سے زیادہ خوراک لے لی جس سے ان کی نیند میں ہی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے قتل کیس ہونے سے بھی انکار نہیں کیا ہے۔ تاہم اصل وجوہ کا پتہ لگانے کے لیے پولس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nigerian three nigerians found dead in delhi apartment in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply