ہند ۔بنگلہ سرحد پر نائیجیریائی شہری گرفتار

اگرتلا:تریپورہ میں انڈو-بنگلہ دیش سرحد پر ایشان چندر نگر سے بورڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کے جوانوں نے ایک اور نائجیریائی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ اسے بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ 37سالہ نائیجیریائی شہری باکو اسارو واشنگٹن کو کل دیر رات بنگلہ دیش کی سرحد پار کرتے وقت گرفتار کیا گیا۔
ابتدائی پوچھ گچھ میں واشنگٹن نے بی ایس ایف کے جوانوں کو بتایا کہ وہ بذریعہ طیارہ کولکاتہ سے یہاں آیا ہے۔تاہم وہ اپنے سفر کی کوئی قانونی دستاویز نہیں دکھا سکا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ بنگلہ دیش جانے والے راستے کے بارے میں نہیں جانتا تھا ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چھ مہینوں میں تریپورہ کی جنوبی سرحد سے سات نائجیریائی شہریوں کو گرفتا کیا جاچکا ہے۔

Title: nigerian citizen arrested at tripura bangladesh border | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply