نگروٹا حملے کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی کرے گی

نئی دہلی: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) جموں و کشمیر کے نگروٹا میں فوجی کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کرے گی۔ این آئی اے کے یہاں واقع پولیس اسٹیشن نے وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق اس معاملے میں مقدمہ درج کیا ہے۔ این آئی اے کے افسر اس حملے کی تحقیقات کے لئے جلد ہی جموں روانہ ہوں گے۔ اس سے پہلے اس حملے کی تفتیش جموں۔ کشمیر پولیس کر رہی تھی۔ حملے کی تفتیش کے لئے رنبیر پینل کوڈ کی دفعہ 120 بی، 121 اور 307 اور آرمس ایکٹ 1958 کی دفعہ 7 اور 27 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ گذشتہ 29 نومبر کی صبح سویرے مسلح دہشت گردوں نے نگروٹا میں فوجی کیمپ پر حملہ کردیا تھا جس میں دو افسران اور پانچ جوان شہید ہو گئے تھے۔ aطلاعات کے مطابق جیش محمد کو اس حملے کا ذمہ دار سمجھا جا رہا ہے حالانکہ ابھی اس بارے میں ٹھوس ثبوت نہیں ملے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia to take over investigation in nagrota attack in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply