مدھیہ پردیش ٹرین بم دھماکے کی تحقیقات این آئی اے کرے گی

نئی دہلی:مدھیہ پردیش کے جبڑی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک گذشتہ 07 مارچ کو بھوپال۔اجین مسافر ٹرین میں ہوئے دھماکے کی جانچ کا کام قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کو سونپا جائے گا۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس دھماکے کے بارے میں لوک سبھا میں از خود دیئے گئے بیان میں کہا کہ اس معاملے میں مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کی پولیس اور مرکزی ایجنسیوں نے آپسی تال میل کی عمدہ مثال پیش کی اور ملک کی سلامتی سے متعلق ممکنہ خطرے کو ٹالنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے کی جانچ پڑتال این آئی اے سے کرائی جائے گی۔
ٹرین کے جنرل ڈبے میں ہوئے دھماکے میں 10 ریلوے مسافر زخمی ہو گئے تھے۔ اب تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں اب تک چھ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ جانچ میں پایا گیا کہ دھماکے کے لئے آئی ای ڈی کا استعمال کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia to probe mp train blast lucknow encounter in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply