داعش سے تعلق کے الزام میں گرفتار موسیٰ کو این آئی اے نے اپنے تحویل میں لیا

کلکتہ:ملک بھر میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)سے ہمدرد ی یا اس میں بھرتی ہونے کے خواہش مند افراد ہونے والے افراد کی جانچ کررہی قومی جانچ ایجنسی این آئی اے نے اسی مہینے مغربی بنگال سی آئی ڈی کے ذریعہ گرفتار محمد مسیح الدین عرف مو سیٰ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
محمد موسیٰ کو سی آئی ڈی نے 4جولائی کو بردوان ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے گرفتار کیا تھا۔ موسیٰ سے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس کے تعلقات آئی ایس آئی ایس سے ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیشی دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین سے بھی تعلق ہونے کا شبہ ہے۔2اکتوبر 2014کو بردوان کے کھگڑا گڑھ میں دھماکے میں حزب المجاہدین کا ہاتھ ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ جس کی این آئی اے جانچ کررہی ہے۔
این آئی اے انسپکٹر جنرل آف پولس سنجیو کمار سنگھ نے کہا کہ ہم نے موسی ٰ سے پوچھ تاچھ کرنے کیلئے گرفتار کیا ہے۔ایجنسی جلد ہی عدالت سے رجوع کرکے اپنی تحویل میں لے گی۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia takes custody of musa from west bengal cid in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply