این آئی اے نے نوجوانوں کو دہشت گردی پر اکسانے پر ذاکر نائیک کے خلاف فرد جرم داخل کر دی

نئی دہلی:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے مبلغ اسلام ڈاکڑ ذاکر نائیک کے خلاف ، جو فرار ہیں،مبینہ طور پرمسلم نوجوانوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کی جانب مائل کرنے کے حوالے سے جمعرات کو این آئی اے کی خصوصی عدالت میں فرد جرم داخل کر دی۔
ایجنسی نے حکومت کے ذریعہ ذاکر نائیک کے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو غیر قانونی قرار دے دیے جانے کے بعد تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت 18نومبر2016کو ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف ایک فوجداری معاملہ درج کیا تھا۔
این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ نائیک اپنی تقریروں اور مباحثوں سے ہندوستان می مختلف مذہبی فرقوں کے درمیان منافرت پھیلا رہے ہیں اور غیر قانونی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے ملک اور بیرون ملک سے نوجون لڑکوں کو اکسا رہے ہیں۔
این آئی اے کی فرد جرم 65صفحات پر مشتمل ہے اور1000صفحات اس کے ساتھ منسلک ہیں جن میں 80گوہوں کے حفلیہ بیان شامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia files charge sheet against televangelist zakir naik in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply