ٹیرر فنڈنگ کیس میں گرفتارحوالہ کاروباری ظہور وٹالی دس روز کے پولس ریمانڈ میں دے دیا گیا

نئی دہلی:جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندوں کو سرحد پار سے ملنے والے پیسے کے سلسلے میں گرفتا رکئے گئے حوالہ کاروباری ظہور وٹالی کو آج یہاں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے دس دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔ این آئی اے کے ذرائع کے مطابق وٹالی کو یہاں پٹیالہ ہاوس میں واقع جانچ ایجنسی کے خصوصی جج کے سامنے پیش کیا گیا۔
خصوصی جج نے اسے 28اگست تک پولیس حراست میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ ریاست میں علیحدگی پسندوں کو سرحد پار سے پیسہ ملنے کے معاملے کی انکوائری کررہی این آئی اے نے وٹالی کو کل گرفتارکیا تھا۔ وٹالی کو علیحدگی پسند لیڈر علی شاہ گیلانی کا قریبی بتایا جارہا ہے۔ وٹالی کے گھر سے مبینہ طور پر قابل اعتراض دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق وٹالی کو اس سے پہلے بھی ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia court sends zahoor vitali to 10 day police remand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply