دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرا بی کوایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

دہلی:دہلی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ایک خصوصی عدالت نے کشمیری خواتین گروپ ’دختران ملت“ کی سربراہ اور علیحدگی پسند رہنما آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی خواتین کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔

اندرا بی، صوفیہ فہمیدہ اور ناہید نسرین پر منافرت پھیلانے والی تقریریں کرنے اور ہندوستان کی سلامتی و یکجہتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ان تینوں خواتین کو پیر کے روز این آئی اے کی 10روزہ تحویل ختم ہونے پر دہلی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ایجنسی نے عدالت سے کہا کہ ملزمان کو تفتیش کے لیے مزید ریمانڈ پر لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اب یہ تینوں تہاڑ سینٹرل جیل میں قید رہیں گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia court sends kashmirs dukhtaran e millat chief asiya andrabi to one month judicial custody in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply