این آئی اے عدالت نے مالیگاؤں بم دھماکوں کے مزید دو ملزموں کو ضمانت دے دی

ممبئی:سپریم کور ٹ کے ذریعہ ایک ہفتہ قبل مہاراشٹر کے پاورلوم کے لیے مشہور شہر مالیگاؤں میں 2008میں ہونے والے بم دھماکہ میں ملوث لیفٹنٹ کرنل شری کانت پرساد پروہت کو ضمانت دیئے جانے کے بعد آج این آئی اے کی خصوصی عدالت نے دودیگر ملزمین کو اس معاملہ میں ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔دوملزمین سدھاکر چترویدی اور سدھاکر دیویدی کو ضمانت ملی ہے جوکہ دھماکو ں کی سازش میں ملوث تھے۔
سپریم کورٹ کے ذریعہ پروہت کو ضمانت دیئے جانے کے بعد دونوں نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا اور انہیں ضمانت دے دی گئی۔پروہت نے اپریل میں بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت کی اپیل مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔ ایک اور ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکو پہلے ہی ضمانت دے دی گئی ہے 29ستمبر2008کو ہونے والے دھماکہ میں6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔مالیگاؤں پاورلوم کی صنعت کے لیے مشہورہے اور فرقہ وارانہ طورپر ایک حساس علاقہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia court grants bail to two accused in 2008 malegaon bomb blast in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply