مکہ مسجد بم دھماکہ مقدمہ میں اسیمانند سمیت5ملزمان بری

حیدر آباد: یہاں کی خصوصی قومی تحقیقاتی ایجنسی عدالت نے مکہ مسجد دھماکے کے پانچوں ملزموں کر بری کر دیا۔ دوشنبہ کو اپنے فیصلہ میں عدالت نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی ان پانچوں بشمول اسیمانند کو مجرم ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی ۔
اس کیس میں دس افراد ، جو ابھینو بھارت کے اراکین تھے،نابا کمار سیرکار عرف اسیمانند ،دیوندر گپتا، لوکیش شرما عرف اجے تیواڑی، لکشمن داس مہاراج، موہن لال راتیشور اور راجندر چودھری کو اس کیس میں ملزم بنایا گیا تھا۔ دو ملزم رام چندر کلسانگرا اور سندیپ ڈانگے ابی تک فرار ہیں۔ایک کلیدی ملزم اور آر ایس ایس کا فعال کارکن سنیل جوشی پر دوران تحقیقات گولی چلائی گئی تھی۔
واضح ہو کہ حیدر آباد میں تاریخی مکہ مسجد پر پائپ بم دھماکے میں8افراد ہلاک اور 58دیگر زخمی ہو گئے تھے۔18مئی2007کو مکہ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد تشدد پر اترے ایک ہجوم پر پولس فائرنگ میں پانچ دیگر ہلاک ہو گئے تھے۔
مقامی پولس کی ابتدائی تحقیقات کے بعد معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیا گیا تھا جس نے ایک فرد جرم داخل کی۔اپریل2011میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا۔سماعت کے دوران 226گواہ پیش ہوئے اور411دستاویزات عدالت میں رکھی گئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia court acquits all accused in mecca masjid blast case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply