سرحد پار سے فنڈنگ معاملہ میں دہلی سمیت 16 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

نئی دہلی / سری نگر: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے سرحد پار سے ہو رہی فنڈنگ کے سلسلے میں آج دارالحکومت دہلی اور سری نگر میں 16 مقامات پر چھاپے مارے ۔ این آئی اے کے مطابق صبح سرینگر کے 11 اور دہلی میں پانچ ٹھکانوں پر چھاپے کی کارروائی شروع کی گئی جو اب بھی جاری ہے۔ این آئی اے نے اس سلسلے میں کل سرینگر سے پتھراو¿ کے و اقعہ میں شامل دو لوگوں کلگام کے جاوید احمد بھٹ اور پلوامہ سے کامران یوسف کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ جانچ ایجنسی نے کشمیر بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم کو آج اپنے دہلی ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا ہے۔ ایجنسی نے پتھراو¿ کے واقعہ کے خلاف مہم چلانے سے پہلے پتھراو¿کرنے والے گروہوں کی مکمل فہرست تیار کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فہرست میں پتھراو¿ کرنے والے 100 سے زائد لوگوں کے نام ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia conducts raids in kashmir and delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply