جعلی نوٹ کے دھندے میں این آئی اے کو مطلوب شخص گرفتار

کولکاتا:قومی تحقیقاتی ادارے ( این آئی اے ) نے محمد اشرف الحق نام کے شخص کو جو کیرالہ پولس کوجعلی نوٹ کے دھندے میں مطلوب تھا بنگال کے ضلع مالدہ سے گرفتار کر لیا۔کیرالہ پولس نے ایک بنگالی مزدور کے پاس سے 67,000 روپے کے جعلی نوٹ برآمد کیے تھے۔
اس معاملہ میں 6افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔مگر اشرف سمیت تین افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔این آئی اے نے اشرف کو کلکتہ کی ایک عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے اسے پانچ روز کیلئے ٹرانزٹ ریمانڈ پر این آئی اے کے حوالے کر دیا۔ این آئی اے اب اسے کوچی کی عدالت میں پیش کرے گی۔

Title: nia arrests man wanted in fake currency racket from malda | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply