دہلی کی عدالت نے انڈین مجاہدین کے عبد الواحد سدی بپا کو این آئی اے کی تحویل میں دے دیا

 نئی دہلی: این آئی اے نے دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین( آئی ایم ) کے ایک سینیر کارندے عبد الواحد سدی بپا کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ملک بدر کر دیے جانے بعد دہلی میں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔عبدالواحد نام کا یہ آئی ایم رکن محی الدین کا بیٹا ہے اور کرناتک کے بھٹکل میں مخدوم کالونی کا رہائشی ہے۔
وہ ہندوستان میں انڈین مجاہدین کے سربراہ یٰسین بھٹکل کا ، جو آجکل جیل میں ہے، دور پرے کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔عبد الواحد ہندوستان میں مختلف مقامات پر انڈین مجاہدین کے حملوں کی سازش میں پولس کو مطلوب تھا۔
وہ دوبئی میں مقیم تھا اور ہندوستان میں لڑکوں کی بھرتیاں کرنے اور دبئی سے فنڈ بھیجنے میں ملوث ہے۔اس کے خلاف ایک وارنٹ گرفتاری ریڈکارنر نوٹس جاری کیا جاچکا تھا جس کی بنیاد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia arrests indian mujahideen terrorist abdul wahid siddibapa in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply