بہار میں مسلم لیڈر لشکرطیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار

پٹنہ: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے کچھ مشتبہ دہشت گردوں سے تعلق رکھنے کے شبہ میں دھنو راجا نام کے اسٹوڈنٹ لیڈر کو بہار کے دارالخلافہ پٹنہ میں گرفتار کرلیا ۔
این آئی اے کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 23 سالہ راجا عرف بیدار بخت بہار کے گوپال گنج کا اسٹوڈنٹ لیڈرہے۔ اسے پٹنہ میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جہاں سے اسے 5 دسمبر تک پولس ریمانڈ میں دے دیا گیا۔
این آئی اے کی ٹیم اسے دہلی لے آئی ہے ۔ اسے 5 دسمبر کو دہلی میں واقع این آئی اے کی خصوصی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔گرفتار کئے گئے اسٹوڈنٹ لیڈر پر دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے مشتبہ دہشت گرد شیخ نعیم عرف سہیل کو جسے منگل کے روز اترپردیش کے دارالخلافہ لکھنؤ سے گرفتار کیا گیا تھا، پناہ دینے اور دیگر قسم کی مدد دینے کا الزام ہے۔نعیم کو ”ہیڈلی دوئم کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia arrests bihar student leader for let links in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply