بودھ گیا اور بردوان دھماکوں میں ملوث حزب المجاہدین کے تین انتہاپسند گرفتار

پٹنہ:قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے تین انتہاپسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ان تینوں میں بودھ گیا دھماکہ کا ماسٹر مائنڈ محمد زاہدالاسلام عرف منا اور 2014میں مغربی بنگال کے بردوان دھماکہ کے اصل ملزمان عبد الکریم اور مستفیض الرحمٰن بھی شامل ہیں۔

ان تینوں میں سے زاہد کو بنگلور سے اور19سالہ عبد الکریم عرف چھوٹا اور 37سالہ مستفیض الرحمٰن عرف شاہین عرف توہین کو کیرل کے ملا پورم ضلع کے کوٹکل سے گرفتار کرکے این آئی اے انہیں بہار کے دارالخلافہ پٹنہ لائی جہاں انہیں خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے ان تینوں کو 15روز کے لیے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

محمد زاہدالاسلام سمیت تینوں ملزمین بودھ گیا دھماکہ اور بردوان دھماکہ کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی کئی دیگر معاملات میں مطلوب تھے ن لوگوں کے پاس سے الیکٹرانک آلات اور دھماکہ خیز مادوں کے علامات ضبط کئے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia arrests 3 bangladeshi terrorists in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment