وزیر اعظم مودی پر حملہ کا منصوبہ بنانے والے القاعدہ کے تین انتہا پسند تمل ناڈو میں گرفتار

مدورائی:قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے پیر کے روز مدورائی میں کئی جگہ چھاپے مار کر القاعدہ کے تین مشتبہ انتہا پسندوں کو گرفتار کر لیا۔پولس نے بتایا کہ ان تینوں نے جن کی شناخت ایم کریم، آصف سلطان اور عباس علی کے طور پر ہوئی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت22لیڈروں پر حملے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے۔
ان تینوں پر ہندوستان میں واقع مختلف ممالک کے سفارت خانوں کو دھمکی آمیز مکتوب ارسال کرنے کا بھی الزام ہے۔کریم کو عثمان نگر سے گرفتار کیا گیا جبکہ آصف سلطان محمد کو جی آر نگر سے اور عباس علی کو اسماعیل پورم سے پکڑا گیا۔ان کے پاس سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nia arrests 3 al qaeda men planning to attack modi other leaders tn cops in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply