دہلی ۔این سی آر میں 10سال پرانی ڈیزل گاڑیا ں اب بالکل نہیں چلیں گی

نئی دہلی:(یو این آئی) قومی گرین ٹربیونل (این جی ٹی ) نے فضائی آلودگی کی خطرناک سطح کا حوالہ دیتے ہوئے قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں 10 سال سے زیادہ پرانی ڈیزل گاڑیوں پر عائد پابندی ختم کرنے سے آج انکار کر دیا۔ جسٹس سوتنتر کمار کی صدارت والی بنچ نے اس سلسلے میں مرکز کی جانب سے دائر رعایت کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے پابندی کے اپنے سابقہ فیصلے کو برقرار رکھا۔ این جی ٹی کے اس قدم سے یہ طے ہو گیا ہے کہ این سی آر میں 10 سال سے زیادہ پرانی ڈیزل گاڑیاں اب نہیں چل سکیں گی۔ این جی ٹی نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈیزل گاڑیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔
ڈیزل گاڑیوں سے نکلنے والی آلودگی 24 پٹرول گاڑیوں اور 40 سی این جی گاڑیوں کے برابرہے۔ این جی ٹی نے مرکز کی اپیل ٹھ?راتے ہوئے کہا کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے اس کے 7 اپریل 2015 کے فیصلے میں ترمیم کے لئے نظر ثانی کی کوئی عرضی دائر نہیں کی بلکہ براہ راست ہی اس میں رعایت کی اپیل کی جو اس بات کا اشارہ ہے کہ مرکز نے یہ اس معاملہ کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ این جی ٹی کے اپریل 2015 کے فیصلے کے خلاف مرکزی حکومت نے جنوری 2017 میں سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے یہ دلیل دی تھی کہ یہ ماننا غلط ہے کہ صرف ڈیزل گاڑیاں ہی آلودگی پھیلاتی ہیں۔ مرکز نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں پر روک لگا دی گئی تو اس سے بہت سے لوگوں خاص طور سے کم آمدنی والے لوگوں کی روزی روٹی پر اثر پڑے گا۔سپریم کورٹ نے اس معاملے کو واپس این جی ٹی کے حوالے کر دیا تھا جس پر اس نے آج اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ngt refuses to lift ban on 10 year old diesel vehicles in delhi ncr in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply